لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحاد امت کے چیئر مین ضیاءالحق نقشبندی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے کےے گئے فیصلے کا دھرنا انتظامیہ احترام کرے اورعدالت عالیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحریک لبیک یارسول اللہ کی انتظامیہ اورحکومت کو طلب کرے اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے پاکستان کے آئین ،قانون اور شریعت مطہرہ کی روشنی میں اس حساس مسئلہ کا فیصلہ صادر کرے ۔ ختم نبوت کا مسئلہ 20کڑور عوام کا مسئلہ ہے لیکن ہمارے حکمران اور سیاست دان اپنی سیاست بچاوکی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے اجلاس اجلاس کا کھیل بند کرے۔
ختم نبوت 20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے: ضیاءالحق نقشبندی
Nov 19, 2017