آئندہ الیکشن کیلئے حکومتی اراکین کو فنڈز اور گرانٹ دی جا رہی ہیں: کرنل عابد محمود

Nov 19, 2017

خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحلقہ این اے157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر)عابدمحمودکھگہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن کے پیش نظر حکو متی اراکین کو کروڑوں روپے کے فنڈز اور گرانٹ دی جارہی ہیں پورے چار سال عوام کااستحصال کرنے قومی خزانہ لوٹنے والے آج عوا م کے ہمدرد بن کرآرہے ہیں لیکن عوام اب مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے تبدیلی کاعمل شروع ہوچکاہے اورعوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے جا گ اٹھے ہیں۔وہ رابطہ مہم کے حوالے سے مخدوم پور کے علاقے اورچکوک میں معززین علاقہ اورکارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ا نہو ںنے کہاکہ پارٹی قیادت اورحلقے کے عوام قربانیاں دینے والوں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔انہوںنے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ آئندہ الیکشن کی مکمل تیاری کریں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عوام کوروایتی سیاست سے نجات دلانے کیلے اپنابھرپور کرداراداکریں گے۔

مزیدخبریں