پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: اشفاق احمد چوہدری

راجن پور(نامہ نگار)20نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 3لاکھ 94ہزار 9سو 39،پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلائیں گی ۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔مہم کے دوران کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق احمد،ڈاکٹر عدیل خالد،ڈاکٹر ہاشم علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن