کوٹلہ مغلاں میں تجاوزات کی بھرمار‘ روڈ سکڑ گئے

کوٹلہ مغلان ( نامہ نگار ) کوٹلہ مغلان ،کوٹ بودلہ ،دبئی چوک ،فریدی چوک مین روڈ کے دونوں اطراف پر قائم دکانوں کے مالکان نے اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھ پر ریڑھی بانوں اور پٹھے والوں سے معمولی سا کرایہ وصول کرکے فٹ پاتھ بند کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔جس کی وجہ سے عوام اور سکول کی طلباء و طالبات کو مین روڈ پر پیدل آمدورفت کرنی پڑتی ہے اور اکثر اوقات بچے بوڑھے نوجوان مرد اور عورتیں روڈ پر پیدل چلتے ہوئے ٹریفک کے حادثہ میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں ۔جبکہ اندرون شہر مین گلیوں میں بھی دکانداروں کے آگے تین تین فٹ سیڑھیاں اور تھلیاں بنا کر اور کئی دکانداروں کے آگے اپنے سامان کی نمائش کے لئے لگا رکھتے ہیں ۔دریں اثنا اعلٰی حکام کو بار بار شنوائی کے باوجود بھی کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔علاوہ ازیں عوامی سماجی و سیاسی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن