بیٹ ظاہرپیر(نامہ نگار) ترنڈہ محمد پناہ شہر کی سڑکیں اور گلی محلے،مدینہ کالونی،محلہ عمر فاروق،محلہ قریشیاں ،محلہ سندھا،محلہ قاسم العلوم ،غریب آباد کالونی،محلہ صرافہ بازار،محلہ نائچاں،ارشدآباد کالونی ،محلہ چراغ شاہ سمیت دیگر علاقوں میں عرصہ کئی سالوں سے صفائی نہ ہونے سے ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں گلی محلوں میں گندے پانی کے باعث تعفن اور بدبو سے مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے مدینہ کالونی اور محلہ قریشیاں میں عرصہ دراز سے موجود گندگی اور گندے پانی کی وجہ سے متعدد مکین اپنے مکانات بیچ کر نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ شہر کے وسط سے گزرنے والی غازی مائنر میں گندگی کے انبار لگ چکے ہیںدریں اثنا ترنڈہ محمد پناہ کے مین چوک سے بیٹ ظاہر پیر جانے والی کارپٹ روڈ جو کہ تقریبا چودہ ماہ قبل کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی تھی اس کے زیرو پوائنٹ چوک صدیق اکبر میں عرصہ پانچ ماہ قبل روڈ کے بیٹھ جانے سے دس فٹ چوڑا اور ایک فٹ سے زائد گہرا گڑھا پڑ چکا ہے جس کی وجہ سے نیچے سے گزرنے والی سیوریج پائپ لائن پھٹ چکی ہے اور سیوریج لائن کا گندا پانی سڑک پر پھیل چکا ہے۔شہرکے مکینوں ملک کلیم اللہ بھٹو ،غلام قاسم جتوئی ،جام اسداللہ دھاندو ودیگر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔