خان پور(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کی حکومت فوٹو سیشن کی بجائے تباہ حال اداروں پر توجہ دے قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کرپشن کو پروان چڑھا رہا ہے حکمرانوں نے ساڑھے چار برسوں میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ملکی ترقی کا ایجنڈا صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ، جنر ل سیکرٹری سردار الیاس خان لولائی و دیگر رہنمائوں خالد محمود چوہدری، رئیس کلیم چاچڑ، حافظ فیاض، میاں ظفر دین پوری، اشفاق خان خاکوانی، دینا رام ساگر، جام عبدالکریم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بدقسمتی سے جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت اور خاندانی بادشاہت قائم کر دی گئی ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ آج ملکی ترقی کے بلند وبانگ دعوے کئے جا رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ملکی ترقی کے دعویداروں نے موٹر وے جیسی اہم تنصیبات کو گروی رکھ کر قرضے حاصل کئے ہیں۔