الزام تراشی کی سیاست کرنیوالوں نے ملک کو نقصان پہنچایا: ن لیگ گکھڑ

Nov 19, 2017

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن گکھڑ کے چیئرمین وسابق وائس چیئرمین بلدیہ صابر علی چوہدری ،سابق ناظم یونین کونسل شیخ غلام سرور ہاشمی ایڈووکیٹ اور میونسپل کمیٹی گکھڑ کے کونسلر شیخ شبیر احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سزا ملتی ہے ایٹم بم ،موٹر وے ،گوادر پورٹ اور اب سی پیک پر نکال دیا گیا ہے انتشار اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں نے ہر دور میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

مزیدخبریں