ہیڈراجکاں(نامہ نگار) لیگی حکمران الیکشن 2018ء کا انعقاد نہیں چاہتے ہیں،میاں نواز شریف سیاسی شہید بننے کی شدید خواہش رکھتے ہیں،جو پوری نہیں ہو گی،عمران خان کے کامیاب جلسوں نے سیاسی مخالفین کو بوکھلاہٹ کا شکا ر کر دیا ہے،شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، شریف خاندان کا مقدر اب صرف جیل ہے ،تحریک انصاف کامنشور صرف عوام کی خدمت اور ملک و قوم کی فلاح ہے،مفادات کی سیاست اقربا ء پروری اور خاندانی سیاست نے اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی سے محروم ہوتے جارہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کرپشن او رنا انصافیوں کے خلاف آخری دم تک لڑے گی ۔ اور کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لے گی،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری احسن حفیظ چودھری نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحصیل صدر نوید اقبال کاہلوں،حسن خورشید وڑائچ،جاوید اقبال بھٹی،سنیل جٹ،انور جٹ،جاوید رحمانی،حافظ اکرام الحق،تنویر گل،زاہد بٹ،سٹی جنرل سیکرٹری ملک مقصود بھی موجود تھے ۔