چنی گوٹھ (خبرنگار) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 183 مخدوم سید علی حسن گیلانی نے پریس کلب چنی گوٹھ میں صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پریس کے کردار اور اس کی اہمیت مسلمہ حقیقت ہے بلکہ صحافت چوتھے ستون کا کردار نبھا رہا ہے مثبت صحافیت معاشرے کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت اپنی جگہ مگر پرنٹ میڈیا سے روگردانی نہیں کی جا سکتی صحافی قلم کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے صحافت برائے خدمت کے جذبے سے کام کریں انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے بلاتفریق کامکرتے رہیں گے اس موقع پر چوہدری محمد خالد گجر ملک ظفر اقبال نائچ صابر علی مغل محمد راشد لنگاہ ڈاکٹر عبدالرشید لنگاہ عبدالصبور لنگاہ سید جعفر حسین شاہ محمد سلیم لنگاہ چوہدری زاہد محمود خاتون صحافی طاہرہ عمران گجر راؤ رضوان راؤ محمودالحسن محمد اکرم ڈاکٹر حفیظ اللہ بلوچ محمد عقیل و دیگر صحافی موجود تھے۔
پاکستان میں پریس کا کردار اور اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے
Nov 19, 2017