پنجاب حکومت کی دیہی علاقوں تک صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے: سعید منیس

Nov 19, 2017

جلہ جیم (نا مہ نگار)رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ آبی آلودگی ایک حقیقت ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ قصباتی لیول تک صاف پانی کی فراہمی کی سہولت اضافی طور پر لوگوں کو مل سکے حکومت پنجاب نے قصبات اور بستیوں تک صاف پانی کی فراہمی کے لیے مختلف پروگراموں کے ذریعے ترقیاتی منصوبے دینے کا عزم کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلہ جیم میں عطائے الٰہی واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا جو شہریوں کو سیاسی و سماجی کارکن ملک ضمیر حسین کی طرف سے عطیہ کیا گیا اور جلہ جیم کیلئے 50لا کھ روپے کی گرا نٹ کا اعلان کیا ہے سعید احمد خان منیس نے این اے 170میں ترقیاتی منصوبوں میں محروم علاقوںکو زیادہ توجہ دے کر بہتر پالیسی وضع کی ہے ملک ضمیر حسین نے کہاکہ جلہ جیم کی فلاح و بہبود کے لیے جو ممکن ہوگا کروںگاتو صیف احمد خا ن نے کہا کہ ضمیر حسین کا علا قہ کیلئے واٹر فلٹر یشن پلا نٹ لگوانا جلہ جیم کیلئے ایک عظیم کا رنا مہ ہے ۔

مزیدخبریں