پولیو موذی مرض‘ اس کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے: منظور چانڈیہ

خانیوال (نامہ نگار)ضلع خانیوال میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر منظور خان چانڈیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی موجود تھے ۔ منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے منظور خان چانڈیہ نے کہا کہ موذی مرض پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے جڑ سے خاتمہ کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں کے اور تمام طبقوں کے لوگوں کو اس کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے نہایت ذمہ داری سے پلائیں۔نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمدارشد نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لیے فیلڈ ٹیمیں قومی فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹرڈاکٹر ابرار اقبال نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے5لاکھ14ہزار 214 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس میں محکمہ صحت کی 1214ٹیمیں گھر گھر جا کر ‘ ریلوے اسٹیشنوں ‘ بس اڈوں ‘ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن