حکومتی پالیسیاں کسان کے معاشی قتل کے مترادف ہیں: جٹ فیڈریشن پاکستان

رائے ونڈ (نامہ نگار) جٹ فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام جلسہ میں صدر چودھری عرفان بھنڈر اورچیئرمین چودھری رمضان بھنڈر نے کہا کہ پنجاب کے ماتھے کا جومر غریب کسان مسائل کا شکار ہے ،ناقص حکومتی پالیسیاں کسان کے معاشی قتل کے مترادف ہیں، ہمارا مقصد محازآرائی نہیں لیکن کسی کو بھی برادری کے کسانوں زمینداروں کے جائز حقوق کو پامال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جٹ برادری اپنے اتفاق و اتحاد سے آئندہ الیکشن میں اپنے تنظیم کے نمائندوں کی بھرپور حمائت کرے گی ، اس موقع پر جٹ فیڈریشن کے رہنمائوںچودھری احسان تھیم جٹ ، عرفان تھیم جٹ ،چودھری سجاد جٹ ،چودھری اعجاز سندھو ،عثمان بھلر ،عرفان صابر،سردار رضا حسن نے ساتھیوں کیساتھ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار چودھری عشرت بھلر کی بھرپور حمائت اورانکی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...