کراچی: ڈکیتی کے دوران، مزاحمت پر شہری قتل، ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

Nov 19, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پر گھر کے سربراہ سہراب آفریدی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا۔ متوفی کے بیٹے آصف کی طرف سے چھری کے وار سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں