سعودی عرب میں کریک ڈاؤن جاری، 3روز میں 24ہزار غیر ملکی پکڑے گئے

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک چوبیس ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اقامہ، بارڈر اور ورک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف گزشتہ 15نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے پہلے تین روز میں 23ہزار 938 غیر ملکی دھرلئے گئے۔ دھرے جانے والوں میں اقامہ ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 18ہزار 702ہے، 3ہزار 883 بارڈر سکیورٹی اور 4ہزار 353 بلا اجازت کام کرنے میں ملوث پائے گئے۔ غیرملکیوں کے لئے سہولت کاری اور چھپانے کے الزام میں 25 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 42فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ ریجن، 19فیصد ریاض، 11فیصد عسیر، 6فیصد جازان اور 5فیصد شرقیہ ریجن سے کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...