کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے اس کے نتیجے میں بھارت کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا‘ پاکستان کی فوج اور اس کی عسکری صلاحیت دنیا مانتی ہے اور بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری جارحیت اس کے اپنے خلاف نتائج کا پیش خیمہ ہو گی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر عباس پور سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اوربھارتی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید اور 5 زخمی ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا سیکرٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون نے تھر میں غذائی قلت کے باعث رواں برس 488 اور صرف اس ماہ 24 بچوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
0بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے: وسیم آفتاب
Nov 19, 2017