انٹرنیشنل کونسل کورٹ سے رجوع کیوں کیا، امریکہ کی پی ایل او کے دفاتر بند کرنے کی دھمکی

Nov 19, 2017

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ سنجیدگی سے براہ راست اور فیصلہ کن مذاکرات نہ کئے گئے تو واشنگٹن میں ان کے دفاتر بند کر دئیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ستمبر میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کی جائے جس کے بعد امریکی قوانین کے مطابق امریکہ واشنگٹن میں پی ایل او کے دفاتر بند کرنے کا حق رکھتا ہے۔ امریکی صدر 90 دن کے اندر پی ایل او مشن کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر دفاتر بند کئے گئے تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ امریکہ فلسطین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر رہا ہے۔ واشنگٹن اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں