ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کے دیرینہ ساتھی حاجی افضل کویت میں سپرد خاک

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) کویت کی معروف شخصیت اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو میر مرتضی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھی حاجی محمد افضل نور جو گزشتہ روز انتقال کرگے تھے، انہیں صلیبہخات قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ میں ان کے بیٹے (نیوز کاسٹر) علی افضل نور عبداللہ افضل نور، پی پی کویت کے صدر عتیق عدنان، پی آئی اے کویت کے کنٹری منیجر پرویز قریشی، سٹیشن منیجر منیر احمد کھچی، مسلم لیگ لیبر ونگ کے صدر محمد زبیر شرفی، تحریک انصاف کویت کے رہنما ملک حبیب الرحمان اعوان، اوورسیز پاکستان پنجاب کمشنر کے رکن حافظ محمد شبیر، اسلامک ایجوکیشن سوسائٹی کویت کے صدر قاری عبدالحفیظ، پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زدر سید جعفر صمدانی کے علاوہ دیگر پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن