عمران نیازی ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کو دبانا چاہتے ہیں: صدر پی پی خیبر پی کے

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پی کے کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی ڈیرہ اسماعیل خان واقعے کو دبانا چاہتے ہیں۔ پولیس ابھی تحقیقات کر رہی ہے، رپورٹ آنے سے پہلے عمران نیازی خود ہی تحقیقاتی آفیسر اور خود ہی جج بن گئے۔ عمران نیازی کے ویڈیو خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہمایوں خان نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ اختیار ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات طے کریں لیکن انہیں اس بات کا کوئی حق نہیں کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنیں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ عمران نیازی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ظلم کا نشانہ بننے والے مظلوم خاندان کی نہ فریاد سنی، نہ ان سے بات کی اور نہ ہی تحقیقات کے لئے کوئی کمیٹی بنائی۔ وہ کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان کی پارٹی کا کون عہدیدار جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...