اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں سنجیدگی کا ثبوت دیں تو ملک استحکام کی منزل تک پہنچ سکتا ہے، حالات کو انتخابات تک لے جانے کی ذمہ داری بھی مشترکہ ہے۔ اسلام آباد دھرنے کا حکومت جلد پر امن حل نکال لے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کا فعال کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ حالات کو انتخابات تک لے جانے کی ذمہ داری بھی تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشترکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کا حکومت جلد پرامن حل نکال لے گی، احتجاج کا طریقہ کار قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔