سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصا ف کے سینئر رہنما اُ مید وار پی پی 52 چوہدری ارسلان ادریس چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہے کہ تحریک انصاف کسی کو لوٹ مار کا این آر او نہیں لینے دیگی، معیشت کا بیڑہ غرق کرنیوالے آج اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں ،جن سے نجات ضرور حاصل ہو گی، حکومتی قرضوں نے عوام پر مہنگائی کے ڈرائون حملوں کے تسلسل کو مزید تیز کردیا ہے ، بجلی کے پیداواری ٹیرف میں 9 روپے فی یونٹ اضافہ ہونے سے عام صارف کو فی یونٹ ایک روپیہ 20 پیسے بجلی مہنگی ملے گی، جس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان عوام کو نگلنے کیلئے آرہا ہے