آنیوالے دن کرپٹ سیاستدانوں اور افسروں پربھاری ہونگے: جمشید دستی

کوٹ ادو(خبر نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ آنے والے دن کرپٹ سیاستدانوں و افسران اور افراد پر بھاری ہونگے۔ شریف خاندان کے احتساب کے بعد چھاننا لگے گا، جاگیرداروں کے نظام و ڈیرہ ازم نے لوگوں کو نا امیدی اور وسیب کو مایوسی دی، عوام اپنے منتخب نمائندوں سے 4 سالوں سے زائد عرصہ کا حساب لیں کہ انہوں نے انکے اور علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے کیا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گرد نلی کھر غربی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے باری باری اقتدار نے ملک میں کرپشن کو فروغ اور بحرانوں میں مبتلا کیا،دونوں پارٹیوں کے سربراہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اربوں روپے کی کرپشن کی،ایک دوسرے کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا،یہ لوگ جمہوریت کے علمبردار بنے ہوئے ہیںلیکن اپنی پارٹیوں میں آمریت قائم کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اسکے کپتان عمران خان نے لوگوں کو جو آس لگی تھی وہ اب کھر جکھڑ‘ کھوسہ ‘ سیہڑ ‘ جتوئی نوابزادوں کو شامل کرنے سے مایوس میں بدل رہی ہے،قاتلوں کے سر پرست مصطفٰی کھر جیسے مردہ گھوڑوں سے تبدیلی کی نہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہنجرائ،کھر گورمانی خاندان جو 70سالوں سے باری باری اقتدار میں ہیںانکا کام ہم غریب عوام کوتخت لاہور کا غلام بنائے رکھنا ہے،یہ لوگ اپنے ذاتی مفاد لیکر علاقہ اور لوگوں کیلئے کچھ نہ کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سب غریب اور مظلوم طبقہ کی جنگ لڑ رہہاہوں ،روائتی وڈیروںجاگیرداروں کے انتقام ‘ ناجائز قبضے اور جھوٹے مقدمات کی طرز سیاست کے خلاف جہاد کر رہا ہوں،وسیب کی عوام کو چاہیے کہ وہ میرے ہاتھ مضبوط کریں ،پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ نے محمود کوٹ میں رانا سلطان اور ملک یعقوب کے پاس منعقدہ کٹھ چاہ منجوٹھے والا میں غلام شبیر گشکوری کے پاس کارنرمٹینگ‘ شاہ جمال چاہ بچار والا پرکارنرمٹینگ میں خطاب اور شرکت کی،اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے ضلعی صدر میاں عامر سلطان گورایہ‘ ظفر خان گورمانی‘ غلام فرید کونسلر‘ اللہ بخش گورایا‘ رمضان گورایا اور دیگر بھی ہمراہ تھے،بعد ازاں پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے موضع شادیخان میں طالب نائی کی شادی میں شرکت کی، اس موقع پر جمشید خان دستی نے حلقہ این اے 176 ار این اے177میں 26نومبر کو میونسپل اسٹیڈیم کوٹ ادو میں اپنی پارٹی کے جلسہ عام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سللسہ میں بھی عمائدین علاقہ اور معززین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ای پیپر دی نیشن