بیجنگ (آئی این پی) چین کے مرکزی بنک نے کہا کہ چین جدید اقتصادی نظام کے قیام میں مدد کیلئے اپنی مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور استحکام برقرار رکھے گا ، چین کے عوامی بنک (پی بی او سی ) نے تیسری سہ ماہی میں چین کی مالیاتی پالیسی پر عملدرآمد کے بارے میں اپنی طویل رپورٹ میں تین اہم کاموں کا ذکر کیا ہے جن میں صحیح معیشت کی خدمت ، انسدادی خطرات اور مالیاتی اصلاحات کو آگے بڑھانا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین اپنی عملی اور غیر جانبدار مالیاتی پالیسی کو جاری رکھے گا اور سپائی سائیڈ کی ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں سہولت کیلئے دیگر متعلقہ پالیسیوں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنائے گا ۔پی بی او سی نے باٹم لائن کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مالیاتی نگرانی پرزور دیاہے تا کہ کسی سسٹیمٹک خطرہ پیش نہ آئے۔
.چین مالیاتی پالیسی کے تسلسل اوراستحکام کو برقرار رکھے گا ، مرکزی بنک چین
Nov 19, 2017