کراچی (نیوزرپورٹر) تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ حسن محی الدین القادری نے کہا باغ قائد کراچی میں تحریک منہاج القرآن ے زیر اہتمام عالمی میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجدار کائنات حضرت محمد ﷺرحمت اللعالمین خاتم النبین اور پیغمبر امن بن کر تشریف لائے۔پیغمبر خدا کا پیغام امن،محبت،بھائی چارگی ہے محمد کا غلام اور امتی کبھی دہشت گرد،انتہا پسند نہیں ہو سکتا۔ انسانی جان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اسلام نے نا حق فساد پھیلانے،قتل عام کی ممانعت فرمائی ہے۔ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے عوامی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانا، انسانیت کو تکلیف دینا نبی کی تعلیمات نہیں ہیں۔ تعلیمات مصطفیﷺ نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا اور اسلام کی روشنی سے پورے عالم کو منور کیا۔انسانیت کی خدمت ہی عظیم عبادت ہے وہ انسان کبھی مومن نہیں ہو سکتا جس کے ہاتھ اور زبان کے شر سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ ہوں تاجدار کائنات ﷺ نے حجتہ الودع کے موقع پر انسانیت کے حقوق کا سب سے بڑا اور واضع منشور پیش کیا۔