کوئٹہ : دھماکے کے نتیجے میں3اہلکار شہید جبکہ 4زخمی

کوئٹہ + لاہور (بیورو رپورٹ + خصوصی رپورٹر)کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں3اہلکار شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا دھماکے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ نیٹ نیوزکے مطابق تینوں اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت اور ایف سی اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔لدھا سے نامہ نگار کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ پامنہ میں بیٹنی سکاﺅٹس کی 244 ونگ کی گشتی پارٹی پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک بختاور جان منگل شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہو گئے۔ شہید اہلکارکی نماز جنازہ مکین سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔ سب ڈویژن لدھا کے علاقہ پامنہ میں 244 ونگ کی گشتی پارٹی معمول کی پٹرولنگ پر تھی اس دوران نامعلوم دہشت گردوںنے ان پر فائرنگ کر دی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو آبائی علاقہ کرم روانہ کردیا گیا۔

کوئٹہ/دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...