آصف زرداری نے 12سال جیل کاٹی‘ پی پی آج بھی برقرارہے،ناصرشاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل اور سپر ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ کے پل میں گڑھے پڑنے سے متعلق سندھ حکومت نے لنک روڈ کی ٹریفک جام اور پل میں گڑھوں کا نوٹس لے لیا، صوبائی وزیر ناصر شاہ نے فوری طور پر پل کی مرمت کا حکم دے دیا، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ کا لنک روڈ کا دورہ کیا ان کے ہمرا ہ دورے میں صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ، ایم این اے جام کریم، ایم پی اے ساجد جوکھیو اور دیگر افسران موجودتھے، صوبائی وزیر ناصر شاہ نے ناقص پل کا معائنہ کیااس موقع پرانہوں نے کہاکہ عوام کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے،لنک روڈ پل کاجلد ہی مرمتی کام شروع ہو جائے گامقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس لینا نا انصافی ہے، ٹول کے معاملے پر وفاق سے بات کی جائے گی:ناصر شاہ نے مزیدکہاکہ آصف زرداری نے 12 سال جیلیں کاٹی ہیںجیلیں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، پی ٹی آئی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہن کو رلیف اور آصف زرداری کی بہن کو عدالتوں کے چکر لگوائے جاتے ہیںفواد چودھری فساد اور فراڈ چودھری کے نام ہیں،انور مجید کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنا عدالت کا معاملہ ہے اس موقع پرصوبائی وزیرمرتضٰی بلوچ نے کہاکہ لنک روڈ کے معاملے پر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز کا آنا خوش آئیند بات ہیایم پی اے ساجد جوکھیو نے کہاکہ ملیر کے مسائل جل حل کیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن