دوسری کہکشاؤں کو نگلنے والی بھوکی کہکشاں وائس

کیلیفورنیا (اے پی پی) امریکی ادارے ناسا نے چند سال قبل دریافت ہونے والی ایک دوردراز کہکشاں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت تیزی سے دیگر کہکشاؤں کو ہڑپ کررہی ہے۔اس کہکشاں ’’ وائس‘‘کا نام بھی اپنے کام کی طرح عجیب ہے جس پر کسی پاس ورڈ کا گمان ہوتا ہے۔وائس کہکشاں پہلی مرتبہ چلی میں واقع مشہور رصدگاہ نے دریافت کی تھی۔ مسلسل مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ انتہائی بھوکی کہکشاں اپنی پڑوسی کہکشائوں کو نگل رہی ہے اور اس کے اندر جذب ہونے سے قبل ثقل کا شکار کہکشائیں ٹیڑھی میڑھی ہوکر فنا ہورہی ہیں۔ناسا کے مطابق یہ’انتہائی روشن ‘ کہکشاں بھی ہے جس کا عقدہ اب کھل گیا ہے کیونکہ یہ دوسری کہکشاؤں کو کھاکر روشن ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن