لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیارکو پذیرائی دینا انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔ ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد الطیف ملک نے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔