پاکستان کے شاہجہان خان کنیڈا اوپن اسکواش کے فاتح

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے شاہجہاں خان نے پی ایس اے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔شاہجہاں خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سائمن وارڈر کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں فن لینڈ کے ہنرک مسٹونین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔شاہجہاں خان نے ہنرک مسٹونین کو بیسٹ آف فائیو مقابلے میں دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا۔شاہجہاں نے اس فتح کے ساتھ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ فروری 2019 میں شکاگو میں منعقد ہو گی۔شاہجاں خان کا کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کھیلنا میرے لیے خواب ہے۔عالمی اسکواش رینکنگ میں 105 ویں نمبر پر موجود شاہجہاں خان نے کہا کہ اسکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔کینیڈا اوپن اسکواش میں کامیابی سے شاہجہاں خان کی ریننگ میں بہتری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...