آواری ہوٹل نے سٹیورٹ الیون اور ایگزونوبل نے ہنڈا کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوستانہ میچوں میں آواری ہوٹل نے سٹیورٹ الیون اور ایگزونوبل نے ہنڈا کو شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں پہلا میچ آواری ہوٹل اور سٹیورٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔سٹیورٹ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر121 رنز بنائے۔ آواری ہوٹل نے مطلوبہ ہدف 12 اوور زمیں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ وسیم ابراہیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن