ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کی جانب سے اسپتال کی بہتری کے لئے سینئر ڈاکٹرز کی تجاویز کا خیر مقدم،تفصیل کے مطابق دو روز قبل پائینرز یونٹی کے وفد نے ڈاکٹر شاہد راؤ کی سربراہی میں ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک سے ملاقات کی،اس دوران گائنی وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد راو نے ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کو بتایا کہ لیبر روم کی بیرونی جانب اطراف میں گندگی کے ڈھیر ہیں جبکی بیرونی دیواروں کی مرمت کے ساتھ لائٹنگ کا انتظام بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ایم ایس نشتر اسپتال نے نشاندہی پر گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے باوجود عملے کو لیبر روم کے اطراف کی تزئین و آرائش کرنے کا کہا جس پر عملے نے گزشتہ روز لیبر روم کے باہر پارکنگ میں موجود گندگی کے ڈھیر صاف کر دئیے جبکہ لائٹوں کی تنصیب کے ساتھ دیواروں پر رنگ و روغن کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس نشترکی ہدایت پرلیبرروم کے اطراف میں تزئین وآرائش کاکام شروع
Nov 19, 2018