وزیر اعظم سے ملاقات کی یقین دہانی ، پی ایچ ڈی ڈاکٹرزنے دھرنا ختم کر دیا

Nov 19, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے دو روز سے وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے سامنے جاری احتجاجی دھرنا اتوار کی شام ختم کر دیا گیاہے، ایسو سی ایشن نمائندگان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومتی حکام کی جانب سے آج بروز سوموار وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس پر انہوں نے فی الوقت احتجاجی دھرنہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پی ایچ ڈی ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن پاکستان ڈاکٹر شیر افضل نے’’نوائے وقت‘‘سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب چو نکہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آج ملاقات کرائی جائے گی تو ہم نے دھرناختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے تمام تر تحفظات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے امید ہے ملک میںموجود تمام بے روز گار پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کو روز گار فراہمی کے حوالے سے وزیر اعظم اقدامات کی ہدایت کریں گے۔

مزیدخبریں