پی ٹی آئی حکومت عوامی مشکلات پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے:ڈاکٹرشاہدصدیق

Nov 19, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہماضی کے حکمران قوم کو کھربوں ڈالر کے قرضے میں دھکیل کر چلے گئے‘ ہماری حکومت عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے نبرآزما ہے‘عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے تھوڑا سا مشکل وقت گزارنا ہوگا۔ سابقہ حکمران قوم کو کھربوں ڈالر کے قرضے میں دھکیل کر چلے گئے وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے ‘عمران خان ذاتی مفادات کے نہیں بلکہ ملک کیلئے وزیراعظم بنے، قوم کو تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا کیونکہ عمران خان کامیاب ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں