جے یوپی عیدمیلادالنبیؐ پر ملک بھر میں کانفرنسیں منعقد کرے گی:اویس نورانی

Nov 19, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ کہ جے یو پی نے عیدمیلادالنبیؐ عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں میلاد مصطفےؐ کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور جلوس نکالے جائیں گے۔ میلاد کے جلوسوں کی سیکورٹی پر شدید تحفظات اور خدشات ہیں۔ حکومتی وزراء پارلیمنٹ میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے سیاسی کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔حکومت کی مایوس کن سو روزہ کارکردگی پر حقائق قوم کے سامنے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے عوام کے مسائل میں کمی نہیں اضافہ کیا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں بھیک مانگنے والے کشکول کا سائز بڑھ گیا ہے۔ قرضوں سے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ نئی حکومت کے آنے سے قادیانی لابی کی سازشیں تیز ہو گئی ہیں۔ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے معاملے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔ دین بیزار عناصر کی اسلام مخالف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اگلا ملین مارچ 25 نومبر کو سکھر میں ہو گا۔

مزیدخبریں