اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حکومتی پالیسی کسی صورت قبول نہیں:پیر کبیرعلی شاہ

Nov 19, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے بانی سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حکومتی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں،عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے زیراہتمام 43 ویں سالانہ رحمت اللعالمین کانفرنس 11 ربیع الاول کو خیابان چورہ شریف لاہور میں منعقد ہوگی ،عالمی پیغام رحمتہ اللعالمین کانفرنس میں دنیا بھر سے سکالرز شرکت کرینگے ِحکمرانوں کا رخ مدینہ کی طرف رہا تو حکومت کے ہر اچھے فیصلے کی تائید کرینگے،لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر کبیر علی شاہ نے کہا کہ سکولوں کے نصاب میں صوفیاء اور مذہبی شخصیات کے پیغام کو حصہ بنایا جائے ِآج بھی نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی اقدامات کی بھرپور مخالفت کرینگے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حکومتی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں،قرآن کا حکم ہے کہ یہود سے دوستی صریحا نقصان ہے،انہوں نے کہا کہ اسوۃ نبی ؐکے نام پرلوگوں کو نقصان پہنچانا اور گھروں کو آگ لگانا مسلمانوں کو شیوہ نہیں،ہمیں یہ بابرکت ماہ مبارک میں محبت کا درس دینا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری تقریبات میں قومی لباس کو رائج کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حکومتی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے اورریاست مدینہ کے تصور کیلئے سیاست مدینہ کو غور سے پڑھیں تعلیمی نصاب میں غیر متنازعہ شخصیات کے مضامین شامل کئے جائیں،خاتون اول اپنے حجاب کی طرح اسمبلی میں بھی ڈوپٹہ کے فروغ کیلئے کوشش کریں۔

مزیدخبریں