چوروں کااحتساب جہاد،ڈی جی نیب سلیم شہزاد مجاہد ہیں : محمدناصراقبال خان

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ چوروں کااحتساب کرناجہاد،ڈی جی نیب سلیم شہزاد مجاہد ہیں۔ایوانوں سے میدانوں تک چوروں کاگروہ اپنے'' زور''کے بل پراپناسیاہ ''زر''چھپانے یابچانے کاخیال دل سے نکال دے،نیب یقیناباری باری ہرایک چور اورمنہ زورکوقانون کی نکیل ڈالے گا۔ظاہر ہے قانون کے شکنجے میں آنے پرچوردیوانہ وارشورمچایاکرتے ہیں،نیب حکام کو ان کی پرواہ کرنے کی قطعی ضرورت نہیں۔بالخصوص جہاں چوروں کی تعداد بہت زیادہ ہووہاں یہ گروہ اپنے بچاؤکیلئے ریاست اورریاستی اداروں پراپنابھرپوردباؤڈالتا ہے،عوام پرعزم نیب حکام کی پشت پرکھڑے ہیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ منتخب ارکان اسمبلی نے ہردورمیں ایک دوسرے کوچور قراردیا، اگروفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری یاڈی جی نیب سلیم شہزاد سمیت کسی دوسرے نے پارلیمنٹرین کوچور کہا توان کااستحقاق کس طرح مجروح ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...