راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کےجاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے دینی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔انھوں نے حاجی عبدالوہاب کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔