مسٹر ٹرمپ ریکارڈ درست کریں، پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں، 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، 20 ارب ڈالر کی امداد نقصان کے مقابلے میں کچھ نہیں، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیں، وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر کو جواب۔
عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ٹرمپ کا حقائق سے منافی بیان پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، پاکستان امریکی جنگ سے شدید متاثر ہوا، اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے عوام اور ہمارے مفاد میں ہوگا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے، جنگ کی وجہ سے پاکستانی معشیت غیر مستحکم ہوئی اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں قربانیاں دیں۔