لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے پلان بی کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مقامی شہری عرفان علی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فضل الرحمن نے 12 نومبر کو اپنے کارکنوں کو پنجاب سمیت تمام پاکستان کے شہروں کی سڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی۔ سڑکیں بند کرنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ عدالت فضل الرحمن کا پلان بی کے تحت سڑکیں بند کرنے کا اقدام غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دے۔