ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں 65 فیصد انگلش ٹیچرقابلیت کا امتحان پاس نہ کر سکے۔ امارتی وزیر تعلیم حسین الحمادی کے مطابق اساتذہ کی قابلیت جانچنے کے لیے سالانہ ٹیسٹ میں شامل ہونے والوں میں صرف 35 فیصد مطلوبہ معیار پر پورا اتر سکے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزارت معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وقتا فوقتا مختصر مدت کے تربیتی کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ وزارت تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو جاری سرکلر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ معیار پر پورانہ اترنے والے اساتذہ کے اسباب کی وضاحت کی جائے۔