دبئی (این این آئی) دبئی میں سالانہ ائیر شو 2019 کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت 160 ممالک کی 1300 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ائیر شو کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کیا۔ 160 ممالک کی 1300 کمپنیوں نے جنگی اور مسافر طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ پانچ روزہ ایونٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع اوراربوں ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ائیر شو میں یورپی ممالک سمیت طیارہ ساز کمپنیاں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی سے دنیا کے سامنے لا رہی ہیں، ان مسافر اور جنگی طیاروں میں جن میں دنیا بھر سے آنے والے وفود بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔
دبئی: سالانہ ائیر شو کا آغاز، پاکستان سمیت 160 ممالک کی 1300 کمپنیاں شریک
Nov 19, 2019