جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کے شہری کے ہاتھ سے لکھے گئے گیارہ سو صفحات پر مشتمل قرآن مجید کی تقریب زیارت منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، حفاظ کرام اور مرد و خواتین نے شرکت کی اور قرآن مجید کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ کاتب قران 38سالہ محمد ریاض نواحی موضع کوٹ خیرا کے رہائشی اور لیکچرار ہیں۔ انہوں نے ڈیڑھ سال میں سیاہی کے ساتھ کاجل اور زعفران ملا کر قرآن پاک تحریر کیا۔