لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں وکلا برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پْرامن اور فلاحی معاشرے کا قیام عدل و انصاف کی بالادستی سے مشروط ہے۔عام الناس کو انصاف کی بلاتفریق فراہمی کسی بھی کامیاب ریاست کابنیادی اصول ہے۔وہ قومیں جہاں عدل و انصاف کی فراہمی کے حوالے سے عوام طبقاتی تفریق کا شکار نہیں وہاں جرائم کی شرح ایسے ممالک کی نسبت بہت کم ہے جہاں بالا طبقہ قانون وانصاف کو گھر کی لونڈی سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا عدم مساوات اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ہم اس دین کے پیروکار ہیں جسے پوری دنیا میں مساوات کا علمبردار سمجھا جاتا ہے۔
پْرامن اورفلاحی معاشرے کاقیام عدل و انصاف کی بالادستی سے مشروط ہے:ناصر عباس جعفری
Nov 19, 2019