موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی صفر،عوام شدید پریشان ہیں: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے ملک میں ٹماٹروں کی قلت اور انتہائی زیادہ ریٹ پر فروخت ہونے کے باعث ٹماٹر کے استعمال کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹماٹر کا استعمال فوری طور پر بند کر دے اور جب ٹماٹر وں کے ریٹ مناسب ہو تو اس وقت استعمال شروع کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی صفر کارکردگی اور زبان درازی کے باعث ملک کے طو ل وعرض میں نحوست کے سائے لہرا رہے ہیں اشیائے خوردونوش قوت خرید سے باہر ہونے کے باعث عوام ذہنی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں اختر ڈار نے کہا کہ عمران خان حفیظ شیخ سمیت وزرا کی فوج ظفر موج کو کسی سبزی دال گھی کا ریٹ معلوم نہ ہے خصوصا عمران خان کے بچے گولڈ سمتھ کے پیسوں پر لندن میں پل رہے ہیں اور خود عمران خان انوسٹر کے پیسوں سے بکرے کا گوشت کا کھا رہے ہیں لہذا اس کو آٹے دال چینی کا ریٹ کیسے معلوم ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا کرب وہی محسوس کر سکتا ہے جو خود غربت سے اشنا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ آٹے کا بحران عوام کے لئے نئی مصیبت بن کر آرہا ہے سرکاری گداموں میں محفوظ گندم افغانستان سمگل کر دی گئی ہیں حکومت کے پاس آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی پلان نہیں ہیں آٹے کے بحران آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن