لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملک ندیم کامران کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ملاقات کر کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجودتھے۔ لیگی وفد نے سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں سے دیئے گئے استعفوں بارے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے سیاسی معاملات سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی معاملات میں حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔
پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات، حمزہ، سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر اظہار تشکر
Nov 19, 2019