قوم شریف برادران کی طرف دیکھ رہی، اللہ تعالیٰ جلد راستہ نکالیں گے: حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نامہ نگار) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم اس وقت مایوس ہے اور اور دوبارہ نواز شریف اور شہباز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے، یہ وہی سی پیک اور ہزارہ موٹروے ہے جسے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شروع کیا تھا اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے اس وقت اسکی مخالفت کی تھی، آج کس منہ سے اس کا افتتاح کررہے ہیں؟۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی اور رواں سیشن کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران اور کارکن پہاڑ کی طرح کھڑے ہیں اور انہیں اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ اللہ تعالیٰ بہت جلد کوئی راستہ نکالے گا۔ (ن) لیگ کے تمام اسیران کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ثابت قدم ہیں، میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ سب پاکستان اور عوام کے لئے درد رکھنے والے لیڈر نواز شریف کی صحت کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت سسکیاں لے رہی اور ڈوب رہی ہے، قبل ازیں پروڈکشن جاری ہونے پر پنجاب اسمبلی آمد پر لیگی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز شریف کا بھرپوراستقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...