لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے لیے لگائے گئے فٹنس کیمپ کا پہلا روز مکمل، 8 روزہ کیمپ 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا۔ کیمپ میں محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو طلب کیا گیا تھا۔ محمد عرفان اور محمد عامر نے کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔ عمرہ کی ادائیگی کے باعث عماد وسیم کیمپ میں شرکت نہیں کر رہے۔ شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔ شعیب ملک، آصف علی اور وہاب ریاض کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ خوشدل شاہ اور محمد حسنین اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں گذشتہ روز شروع ہونے والے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی عدم شرکت صرف دو کھلاڑی محمد عامر اور محمد عرفان شریک ہوئے۔ آل راونڈر عماد وسیم عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانگی کے باعث کیمپ میں شریک نہیں ہوسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر بھی 20 نومبر کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے چلے جائیں گے جس کے بعد کیمپ میں بلائے گئے کھلاڑیوں کی تعداد میں مزید کمی ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ فٹنس کیمپ 26 نومبر تک کے لیے بلایا گیا ہے جس کا مقصد کیا ہے پی سی بی کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے۔
پی سی بی کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی ‘ صرف دو کرکٹرز شریک
Nov 19, 2019