آئمہ بیگ نے بگ باس میں شرکت کی آفر ٹھکرا دی

Nov 19, 2019

لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کو ٹھکرا دیا۔ ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب انہیں متنازع ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کے لیے کال آئی تو وہ حیران رہ گئیں لیکن انہوں نے بھارت میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بگ باس صرف دیکھنے کی حد تک اچھا لگتا ہے لیکن اس میں حصہ لینے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔ واضح رہے کہ بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان ہیں ۔

مزیدخبریں