لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے33ویں نیشنل گیمز پشاور میں پنجاب کے دستے کو صوبوں میں پہلی پوزیشن لینے پر مبارکباد دی ہے،پیر کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،پنجاب کے دستے نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں 1622پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 5ویں اور صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب نے کل 49میڈلز جیتے جن میں سونے کا ایک، چاندی کے 14اور کانسی کے 34تمغے شامل ہیں، پنجاب کے کھلاڑیوں نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ میڈلز جیتے ہیںجو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں میسر ہیں، نیشنل گیمز میں صوبوں میں پہلی پوزیشن پنجاب میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خوش آئند ہے، صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ میڈلز جیتنے والے کھلاڑی صوبے کا فخر ہیں ان کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور ان کیلئے انعامات کا اعلان کیا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے نیشنل گیمز کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران اور کھلاڑیوں نے اپنا حق ادا کردیا ہے۔
نیشنل گیمزمیںپنجاب کی ٹیم کو پہلی پوزیشن پر مبارکباد :تیمورخان
Nov 19, 2019