فیروزوالہ (نامہ نگار)محکمہ زراعت تحصیل فیروزوالہ نے سموگ کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کر کے دھان کی فصل کی باقیات مڈھوں کو جلاکر سموگ پیدا کرنے والے پندرہ زمینداروں کیخلاف مقدمات بتایا گیا ہے کہ محکمہ زراعت تحصیل فیروزوالہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا قربان علی خاں نے مختلف دیہات میں چھاپے مار کر سموگ پھیلانے کے الزام میں آٹھ زمیندار وں کو پکڑ لیا ان کیخلاف فیروزوالہ اور فیکٹری ایریا کے تھانوں میں مقدمات درج کروا دئے علاوہ ازیں اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے حکام کی رپورٹ پر شرقپور پولیس نے امجد علی ، ذوالفقار اور لیاقت وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔
دھان کے مڈھوں کو جلاکر سموک پیدا کرنے والے پندرہ زمینداروں کیخلاف مقدمہ
Nov 19, 2019