گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، جے یوآئی (ف) اور مولانا صاحب سے عوام خود تنگ ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے، چھوٹی موٹی شکایات ہوتی ہیں جو دور بھی ہوجاتی ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے نوازشریف کی وطن چھوڑکر جانے پر رنج ہے، دعا ہے نوازشریف صحت یاب ہو کر واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص کہتا تھا مجھے کیوں نکالا اب وہ باہر نکالو پرپہنچ گیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جے یو ا?ئی کا دھرنا ا?خری ہچکیاں لے رہا ہے۔
جے یو آئی ف کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے:گورنر سندھ عمران اسماعیل
Nov 19, 2019 | 15:55